'' پنجاب میں ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات نواز شریف واپس آئیں گے ''
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات نواز شریف واپس آئیں گے، لوگ نواز شریف اور ہماری بات ضرور سنیں گے، مسلم لیگ ن پنجاب میں بھاری اکثریت سےکامیاب ہوگی۔
لاہور میں وزیر داخلہ راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑنا ہے، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں، قوم عسکری قیادت پر اعتماد کرتی ہے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمرن خان نے کل مذاکرات کی بات کی ہے، پنجاب میں ضمنی الیکشن کرانا ہے یہ فیصلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان کی مچائی تباہی پر قابو کیا ہے، آنے والے وقت میں مہنگائی کو کنٹرول کریں گے، عمران خان نے گھڑیاں بیچ کر پوری دنیا میں پاکستان کا تماشا بنایا، عمران خان کہتے ہیں ان کیساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے میں مرجاؤں۔