اے این ایف کی کارروائیاں جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Dec 03, 2022 | 11:07:AM

(24 نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران پشاور سے پنجاب لگژری گاڑی میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے مین جی ٹی روڈ پشاورکے قریب 72 کلو افیون، 38 کلو ہیروئن اور 24 کلو چرس برآمد کرکے مالاکنڈ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین مبینہ دہشتگرد گرفتار

اس کے علاوہ اٹک برہان ٹول پلازہ کے قریب 3 مختلف کاروائیوں میں 3 کلو 700 گرام چرس اور 2 کلو 700 گرام افیون برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایک اور کارروائی میں کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نیپال جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 20 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں