جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گئے وہاں الیکشن کروا دینگے: اعظم نذیر تارڑ

Dec 03, 2022 | 11:16:AM
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، انہوں نے کچھ نہیں کرنا نا اسمبلی توڑنی ہے لہذا کچھ نہیں کرنے جا رہے ہیں، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گئے وہاں الیکشن کروا دینگے
کیپشن: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، انہوں نے کچھ نہیں کرنا نا اسمبلی توڑنی ہے لہذا کچھ نہیں کرنے جا رہے ہیں، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گئے وہاں الیکشن کروا دینگے۔

لاہور میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نام ہی رواداری کا ہے، عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، عمران خان پونے چار سال تک وزیر اعظم رہے کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم آئینی تقرری پر مشاورت نہیں کی، اب عمران خان نے مذکرات کی بات کی ہے جو کہ ایک سیاسی بات ہے، تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔