سربراہ پاک بحریہ کا ترکیہ، جرمنی اور آذربائیجان کا دورہ، اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ کیا، جہاں سربراہ پاک بحریہ کی میزبان ممالک کی بحری و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ
— 24 News HD (@24NewsHD) December 3, 2022
سربراہ پاک بحریہ کی میزبان ممالک کی بحری و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں۔ ترجمان پاک بحریہ pic.twitter.com/dQjPIo0OMG
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے میزبان ممالک کو آئندہ برس پاکستان میں منعقد ہونیوالی آٹھویں بحری مشق امن اور PIMEC-23 میں شرکت کی دعوت دی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میزبان حکام نے بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ نیول چیف کے حالیہ دوروں سے ان ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔