(ویب ڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں چترال اور دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں صبح 6 بجکر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 101 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چترال سے 73 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکے صبح چھ بجکر بائیس منٹ پر محسوس کیے گئے۔