(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر نعرے لگانے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر شہری اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے، شہری نے عمران خان کیخلاف نعرے بازی جس پر کارکنوں سے ہاتھا پائی ہو گئی، شہری کاکہناتھا کہ زمان پارک میں ٹریفک جام کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،سکیورٹی اہلکاروں نے نعرے لگانے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفی نواز کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹر منتخب