(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ سب میرے ساتھ ہوا ہوتا تو میں خودکش حملہ کردیتا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم سب کو اعظم سواتی پر ہونیوالے ظلم کیخلاف احتجاج کرنا ہے، جو ان کے ساتھ ہوا وہ ظلم کی نتہا ہے، دنیا بھر میں جمہوریت میں تنقید کا اختیار دیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ یہ سب صرف ایک ٹویٹ کرنے پر کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی ویڈیوز بنا کر انکے گھر والوں کو دکھائی گئیں، ان کو ننگا کرکے تشدد کیا گیا، اس سب کے بعد کوئی اس پر کیسے ردعمل نا دے، میرے ساتھ یہ سب ہوا ہوتا تو میں خودکش دھماکہ کر دیتا، میں بدلہ لینے کیلئے ہر سطح پر جاتا۔
یہ بھی پڑھیے: '' پنجاب میں ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات نواز شریف واپس آئیں گے ''
عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کیساتھ جو کچھ ہوا وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس کے ازالے کیلئے ہماری عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی سب ارشد شریف کیساتھ بھی ہوا، انہیں قتل کروا دیا گیا، یہ سب کبھی بھی کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔