(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
شاہد خاقان عباسی نے ایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سے لاہور کی مقامی عدالت میں ہرجانے کادعویٰ دائر کیا ہے، دعوے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل نے 31 جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے رشوت کا الزام لگایا، شہبازگل نے رشوت کا الزام لگا کر سکینڈلائز کرنےکی کوشش کی۔
سائل کے پاس جھوٹے الزمات پر ہرجانے کا دعوٰی دائر کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ساکھ کونقصان پہنچانے پرشہبازگل سے200 کروڑ روپےکا ہرجانہ دلوایا جائے۔
شاہد خاقان کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے شہبازگل کو 19 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیا، شاہد خاقان عباسی نے شہبازگل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی بھی استدعا کی ہے۔
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ یہ لوگ جھوٹ بولیں گے اور ہتک کریں گے تو جواب تو دینا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی