افغان ناظم الامور کی وزیر سیفران سے ملاقات، پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت

Dec 03, 2022 | 18:56:PM
افغان ناظم الامور، سردار احمد خان شکیب، وزیر سیفران، ملاقات،
کیپشن: وزیر سیفران طلحہ محمود سے افغان ناظم الامور ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغان ناظم الامور سردار احمد خان شکیب نے وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان ناظم الامور سردار احمد خان شکیب کی وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی، افغان ناظم الامور نے کابل پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی، ملاقات میں پاکستان میں افغان مہاجرین کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم امور پر گفتگوہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف 2 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا