(24 نیوز)افغان ناظم الامور سردار احمد خان شکیب نے وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان ناظم الامور سردار احمد خان شکیب کی وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی، افغان ناظم الامور نے کابل پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی، ملاقات میں پاکستان میں افغان مہاجرین کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم امور پر گفتگوہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف 2 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا