شہیدارشد شریف کیس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شہیدارشد شریف کی شہادت کی بذریعہ آزاد و بااختیار اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے بذریعہ خط استدعا کرنے کی ملک گیر مہم جاری۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی چیف جسٹس کو خط لکھنے کی مہم میں شامل ،عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا چیئرمین تحریک انصاف کے خط کا عکس اور خط لکھتے ہوئے کی ویڈیو بھی جاری ۔پاکستانی شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں ۔
*بریکنگ نیوز*
— 24 News HD (@24NewsHD) December 3, 2022
شہیدارشد شریف کی شہادت کی بذریعہ آزاد و بااختیار اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے بذریعہ خط استدعا کرنے کی ملک گیر مہم
چیئرمین تحریک انصاف بھی چیف جسٹس کو خط لکھنے کی مہم میں شامل
چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا pic.twitter.com/bSgC72su3X
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمیٹیرینز نے بھی شہید ارشد شریف کیس، عمران خان کی اور سینیٹر اعظم سواتی کیس کی شفاف تفشیش کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشنز جمع کروا رکھی ہیں۔