(24نیوز)شہیدارشد شریف کی شہادت کی بذریعہ آزاد و بااختیار اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے بذریعہ خط استدعا کرنے کی ملک گیر مہم جاری۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی چیف جسٹس کو خط لکھنے کی مہم میں شامل ،عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا چیئرمین تحریک انصاف کے خط کا عکس اور خط لکھتے ہوئے کی ویڈیو بھی جاری ۔پاکستانی شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمیٹیرینز نے بھی شہید ارشد شریف کیس، عمران خان کی اور سینیٹر اعظم سواتی کیس کی شفاف تفشیش کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشنز جمع کروا رکھی ہیں۔