عمران خان سے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کی ملاقات، استعفے جمع کرا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے ملاقات کی،سندھ کے تمام 26 ارکان اسمبلی نے استعفے عمران خان کو پیش کر دیئے ، ارکان سندھ اسمبلی نے ہاتھ سے لکھے استعفے جمع کرائے۔
عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارکان سندھ اسمبلی نے دیگر اسمبلیوں سے بھی پہلے استعفے دیئے،یہ تو طے ہیں سندھ میں اگلی حکومت ہم بنائیں گے، ضرورت پڑی تو ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے استعمال کروں گا، آنے والے وقت میں بڑے فیصلے ہونے ہیں،طبیعت ٹھیک ہوتے ہی سندھ کے ہر ضلع کا دورہ کروں گا، سیاسی حوالے سے سندھ پر پوری توجہ دوں گا۔
لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہاکہ ہمارے استعفے سائن ہو چکے ہیں عمران خان کے حکم کا انتظار ہے ،ان کاکہناتھا کہ آنے والے دنوں میں سندھ میں عمران خان کی حکومت ہو گی ،خرم شیر زمانکاکہناتھا کہ جنوری سے سند ھ میں پی ٹی آئی کے جلسہ شروع ہوں گے،جنوری میں جیسے ہی جلسہ شروع کریں گے سب کنفرم کیا جائے کس علاقے سے کسے ٹکٹ دینی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ میں ظلم کا بازار گرم ہے،ہم سند ھ کو چوروں ڈاکوو¿ں سے آزادی دلوائیں گے،عوام عمران خان کے ساتھ روڈ پر کھڑی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف 2 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا