شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردکمانڈر ہلاک 

Dec 03, 2022 | 20:37:PM
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز، فائرنگ کے تبادلے، دہشتگرد کمانڈر، ہلاک،
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدہوا،ہلاک دہشت گرد کمانڈر سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہائی پروفائل دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا،آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی عمائدین نے آپریشن کو سراہا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز سے مکمل تعاون کاعزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج مکمل تیار،کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر