پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ، تین اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نوشہرہ۔تھانہ اکوڑہ خٹک سوریا خیل پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ،فائرنگ سے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
زرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس سے تینوں اہلکار موقع پر جانبحق ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں پولیس ڈرائیور آیاز،محرر منظور اور سپاہی امان اللہ شامل ہیں۔ملزمان خونی واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کو پکڑنے کے لئےپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورسرچ اپریشن شروع کردیا گیا ہے۔