آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات دوسرامرحلہ، حویلی کہوٹہ میں (ن) لیگ چھا گئی

Dec 03, 2022 | 21:02:PM

(24 نیوز) آزادکشمیر کے حویلی کہوٹہ کی 12 یونین کونسل میں سے 11 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے جہاں یوسی کلالی کے ایک پولنگ سٹیشن کا رزلٹ تاخیر کا شکار ہے، غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حویلی کہوٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن 6نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا، پاکستان پیپلز پارٹی 4نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف 1نشست حاصل کر پائی۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلہ کی پولنگ آج ہوئی۔ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ضلع راولا کوٹ، باغ، سدھنوتی اور حویلی میں ووٹ ڈالے گئے۔ ساڑھے تین ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل تھے جبکہ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔
میونسپل کارپویشن باغ اور تمام اضلاع کی کونسلز لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، پونچھ ڈویژن میں کل 1859 پولنگ سٹیشن جبکہ 2697 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے۔
آزادکشمیر کے ضلع باغ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن کی 8 نشستیں جیت گئی ،پیپلزپارٹی 3 اور آزاد امیدوار 3نشستیں جیت گئے۔
یونین کونسل سیری باڑی کوٹ سے پی ٹی آئی کے سردار آفتاب 198ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، درہ بیر پانی مرزا وحید بیگ ڈسٹرکٹ کونسلر 167ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،یونین کونسل سمنی سے پی ٹی آئی کے سردار رشید طاہری 783ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے،واحد خاتون رابعہ حیات پاکستان پیپلز پارٹی سے 256ووٹ لیکر کامیاب ہو گئیں۔
ادھرضلع حویلی کی 12 یونین کونسل میں سے 5 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا، پاکستان پیپلز پارٹی 2 ، تحریک انصاف 1 جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن بھی 2 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، ٹاو¿ن کمیٹی کی 3 نشستوں پر بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے۔
راولاکوٹ کی یونین کونسل بنگوئیں سے پی ٹی آئی کے سردار عبدالستار ڈسٹرکٹ کونسلر کا انتخاب جیت گئے،وارڈ سریاں بنگوئیں سے آزاد امیدوار سردار منظور عباسی کامیاب قرار پائے،وارڈ سنٹر بنگوئیں سے آزاد امیدوار سردار ذکا الرحمان جیت گے،دھار بنگوئیں سے تحریک انصاف کے اخلاق عباسی جیت گئے،وارڈ آرنیلہ بنگوئیں سے تحریک انصاف کے سردار عبدالرحمن جیت گئے،وارڈ پوٹھ بنگوئیں سے تحریک انصاف عامر انصر جیت گئے۔
حویلی کہوٹہ کی12 یونین کونسل میں سے 11 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے جہاںیوسی کلالی کے ایک پولنگ سٹیشن کا رزلٹ تاخیر کا شکار ہے، غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حویلی کہوٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن 6نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا، پاکستان پیپلز پارٹی 4نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف 1نشست حاصل کر پائی۔
حویلی کہوٹہ کی ٹاو¿ن کمیٹی وارڈ 1 سے تحریک انصاف کے راشد عزیز چوہان 254 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے،وراڈ نمبر 2 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد انور 207 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ٹاو¿ن کمیٹی وارڈ نمبر 3 سے شیخ محمد عارف نے 632 ووٹ لے کرمیدان مار لیا،یونین کونسلر سانگل سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری مقبول احمد 2240 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے،یونین کونسل بھیڈی سے مسلم لیگ ن کے حافظ محمد اسماعیل 1551ووٹ لے کر جیت گئے۔
حویلی کہوٹہ کی یونین کونسل کیرنی سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد نقشبندی کامیاب ،یونین کونسل چھانجل سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری حاکم دین کامیاب ، یونین کونسل سانگل سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری مقبول جیت گئے ، یونین کونسل بساہاں شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نذر گیلانی جیت گئے ، یونین کونسل ہلاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے جاوید ڈار کامیاب ،یونین کونسل بدھال راٹھور پاکستان پیپلز پارٹی کے شفقت راٹھور کامیاب ، یونین کونسل کالامولہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اکبر ڈار کی برتری ہے۔
راولاکوٹ کی تحصیل تحصیل عباسپور میں ضلع کونسل کی 9 نشستوں پر مقابلہ ہوا جن میں سے پی ایم ایل ن نے 5،پی ٹی آئی نے 3 اور پی پی پی نے ایک پر کامیابی حاصل کی۔ٹاو¿ن کمیٹی عباسپور کی کل پانچ وارڈز میں سے پی ٹی آئی کے 3 ، پی پی پی کا ایک اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

مزیدخبریں