جنوبی کوریا کے سابق مشیر قومی سلامتی گرفتار 

Dec 03, 2022 | 22:16:PM
جنوبی کوریا، سابق مشیر، قومی سلامتی، انٹیلی جنس، سابق سربراہ، گرفتار
کیپشن: سابق مشیر قومی سلامتی سوح ہون ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی اور انٹیلی جنس کے سابق سربراہ سوح ہون کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سوح ہون کوستمبر 2020 میں جنوبی کوریا کے محکمہ ماہی گیری کے اہلکار کے شمالی کوریا کے فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے شواہد کے ساتھ گڑ بڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق نیشنل سکیورٹی چیف پر شواہد میں ہیرا پھیری کے ذریعے سابق حکومت کو فائدہ پہنچانے اور شمالی کوریا سے تعلقات مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے واقعہ چھپانے کا بھی الزام ہے۔
رپورٹس کے مطابق دارالحکومت سیول کی مقامی عدالت نے سوح ہون کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ اس کیس میں رواں سال اکتوبر میں سابق وزیر دفاع اور سابق کوسٹ گارڈ چیف کو بھی گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ ستمبر 2020 میں شمالی کوریا کے فوجیوں نے سمندر میں اپنی سرحد کے قریب کوریا کے محکمہ ماہی گیری کے اہلکار کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور پھر لاش کو آگ لگادی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہیدارشد شریف کیس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط