سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان 

Dec 03, 2022 | 22:45:PM
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، نواب اسلم رئیسانی، جے یو آئی، شمولیت کا اعلان،
کیپشن: نواب اسلم رئیسانی صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ 7دسمبر کو جے یوآئی میں شمولیت کر رہا ہوں،ان کاکہناتھا کہ جمعیت علما اسلام میں شمولیت غیر مشروط ہے ۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ جے یوآئی بلوچستان میں ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے ،ان کاکہناتھا کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انسانی المیہ ہے، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں ،ان کا مزید کہناتھا کہ جے یوآئی اور ہمارا یہ مشترکہ موقف ہے ، صوبے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی آئندہ بھی کرونگا۔
نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ اور گوادر کو سرمائی دارالحکومت قرار دینے پر جے یوآئی نے ساتھ دیا تھا،بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے،ان کاکہناتھا کہ سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کے سابق مشیر قومی سلامتی گرفتار