(24 نیوز)سعودی عرب اور ایران نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر دہشتگردی اور ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے بیان جاری کردیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاہے کہ سعودی عرب کہیں بھی، ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جبکہ ایران نے افغان دارلحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر کنعانی نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان