'اینیمل'سپر ہٹ یا فلاپ ترین،فلم بینوں کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی فلم 'اینیمل'فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن گئی،اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے،ناقدین خوب لتے لے رہے ہیں،کچھ اس کو کامیاب تو کچھ اسے فلاپ ترین فلم قرار دے رہے ہیں۔
فیس بک پر سالار سلیمان نامی صارف لکھتے ہیں کہ بھارتی فلم’اینیمل‘دیکھنے کے بعد پتا چلا کہ یہ ایک غیر منطقی کہانی پر مشتمل ہے،اس میں بے ربط منظر نگاری کی گئی ہے۔غیر ضروری طوالت،غیر فطری کردار نگاری،غیر ضروری ایکشن اس فلم دکھائے گئے ہیں۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ اس فلم میں باپ بیٹے کا جذباتی رشتہ بھی ٹھیک سے کیش نہیں کروا یا جاسکا۔
ایک ایکس صارف لکھتے ہیں کہ اس فلم میں دکھائے گئے پرتشدد منظر کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتا ۔
I don't encourage this type of violence ❌#Animal #AnimalTheMovie #RanbirKapoor???? #BobbyDeol #VijaySethupathi #Violence $Portal @Portalcoin pic.twitter.com/ZGaXhTqxpf
— Sohail Javed (@s0hailjaved) December 2, 2023
اسی طرح اس فلم کو پسند کرنے والوں میں بھی بہت سارے لوگ شامل ہیں جو اس فلم کے کلپ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے سراہ رہے ہیں ۔
فلم کی کہانی وہی پرانے خاندانی جھگڑوں پر مشتمل ہے اور ایک ایسے بیٹے کی ہے جس کو بچپن میں باپ کا پیار نہیں ملتا چنانچہ اس کی زندگی پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ فلم کا رن ٹائم تین گھنٹے 15 منٹ ہے لہٰذا پاپ کارن کی بجائے باقاعدہ کھانے پینے کا انتظام کر کے فلم دیکھنا شروع کریں تو بہتر ہو گا۔
رن وجے (رنبیر کپور) دہلی کے مشہور بزنس مین اور سواستیک کمپنی کے مالک بلبیر سنگھ (انیل کپور) کا بیٹا ہے جو باپ کی توجہ اور پیار پانے کے لیے دیوانہ ہو جاتا ہے مگر نہایت مصروف باپ کے پاس اس کے لیے وقت نہیں ہے۔ پھر لڑکپن ہے اور رن وجے اپنی دو بہنوں کا بہت خیال رکھتا ہے اور احساس ملکیت کے زیر اثر ہے یہاں تک کہ کالج میں ان کو چھیڑنے والے لڑکوں کو مارنے کے لیے کلاشنکوف لے کر پہنچ جاتا ہے۔ یہ حرکت معلوم ہونے پر بلبیر سنگھ بیٹے کو مارتا ہے اور گھر سے دور رہنے اور پڑھنے کے لیے امریکہ بھیج دیتا ہے۔
کچھ سال بعد امریکہ سے واپس آنے پر ایک پارٹی کے دوران رن وجے کا اپنے بہنوئی کے ساتھ جھگڑا ہو جاتا ہے جس پر بلبیر سنگھ پھر اس سے ناراض ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’تم بچپن سے ہی ایسے ہو‘ جس کے جواب میں رن وجے باپ پر طنز کرتا ہے کہ ’آپ نے میرا بچپن دیکھا ہی کہاں ہے۔
پھر آٹھ سال بعد رن وجے کو دہلی آنا پڑتا ہے کیونکہ بلبیر سنگھ پر قاتلانہ حملہ ہو جاتا ہے۔ ان کی جان بچ جاتی ہے لیکن اس بات کو رن وجے اتنی سنجیدگی سے لیتا ہے کہ پھر سب کی زندگی پر اس کا اثر پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ کھوج لگائی جاتی ہے اور گھر کے بھیدی ہی لنکا ڈھاتے نظر آتے ہیں اور دشمنی کا یہ کھرا بلبیر سنگھ کے بھائی کے بیٹے ابرار ( بوبی دیول) تک جا پہنچتا ہے۔ اب رن وجے ہر قیمت پر باپ کو بچانے کی فکر میں ہے اور جس غیرمعمولی حد تک وہ پہنچتا ہے یہ سب فلم کی کہانی میں ہے۔
یاد رہے کہ فلم 'اینیمل' میں اداکار رنبیر کپور، بوبی دیول، انیل کپور سمیت اداکارہ رشمیکا منڈانا نے اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کی کاسٹ ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں فلم کی کاسٹ سے مشین گن کے حوالے سے پوچھا گیا جس کے جواب میں ڈیزائنر سریش سیلواراجن نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں استعمال ہونے والی مشین گن کمپیوٹر سے تیار کردہ کوئی امیجری نہیں تھی بلکہ وہ 500 کلو گرام کی بھاری بھرکم مشین اصلی اسٹیل سے بنائی گئی تھی جسے 4 ماہ کی محنت سے تیار کیا گیا، اس مشین کو فلم میں ایکشن کے سین میں دیکھا جاسکے گا جس کا دورانیہ 18 منٹ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی بھارتی فلم کے لیے ایسا ہوتا نہیں دیکھا، یہ فلم میکر سندیپ ریڈی کا آئیڈیا تھا۔فلم کی پروموشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار رنبیر کپور نے کہا کہ جب مجھے پہلی بار سریش کی جانب سے مشین دکھائی گئی تو میں اسے دیکھ کر حیران رہ گیا تھا، یہ اصلی اور اسٹیل سے تیار کی گئی تھی۔