پی ایس ایل 9: نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) پی ایس ایل 9 میں نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر چھوڑ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو خیر باد کہہ دیا اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کا حصہ بن گئے، پی ایس ایل فرنچائزز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ مکمل ہو چکی، اس ٹریڈ کی تصدیق پی ایس ایل کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے ذریعے کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 2, 2023
Are YOU charged for the most awaited trade of the season!?!?
Naseem Shah moves to Islamabad United
Abrar Ahmed moves to Quetta Gladiators
Mohammad Wasim Jr moves to Quetta Gladiators #HBLPSLDraft #HBLPSL9 @iNaseemShah @IsbUnited @TeamQuetta pic.twitter.com/IGZFDCt0WL
پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام کے مطابق سپیڈ سٹار نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور مسٹری سپینر ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔