اسرائیل نے نامور فلسطینی سائنسدان سفیان طیبہ کو بھی شہید کردیا

Dec 03, 2023 | 11:49:AM

(24 نیوز)اسرائیل کے غزہ میں فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم جاری،خان یونس، جبالیہ کیمپ اور النصر اسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری،خان یونس میں دو رہائشی عمارتوں پرحملوں سے250 سے زائد فلسطینی شہید،قطری رہائشی پراجیکٹ حمد سٹی بھی بمباری سے تباہ،نصائرات کیمپ میں بھی کئی گھر بمباری سے تباہ ہو گئے،،نصائرات کیمپ پر حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 13فلسطینی شہید۔اسرائیل نے نامور سائنسدان  سفیان طیبہ کو بھی شہید کردیا ،اپنے گھر کی تباہی کو دیکھ کر صحافی خاتون آبدیدہ ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ 2 روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

 
بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے  الفلوجہ ٹاؤن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں فلسطین کے مشہور اور نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔سفیان طیبہ کی شہید ہونے کی تصدیق فلسطین کی وزارت تعلیم نے بھی کی ہے اور بتایا کہ سفیان طیبہ کے ساتھ اسرائیلی حملے میں ان کی فیملی بھی شہید ہوگئی ہے۔سفیان طیبہ اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کے صدر تھے اور طبیعیات (فزکس) اور  اطلاقی ریاضی میں سرکردہ محقق تھے۔

مزیدخبریں