(بسیم افتخار)چائے کی پیالی بھی شہریوں پر بھاری پڑنے لگی۔ کمپنیوں نے ڈالرکی قدرمیں ردوبدل کوجوازبناکر چائے کی پتی کے نرخ بڑھادئے۔ چائے کی پتی کانو سو گرام کا پیک ایک سو پچاس روپے مہنگا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق چائے کی پیالی بھی شہریوں پر بھاری پڑنے لگی،کمپنیوں نے ڈالرکی قدرمیں ردوبدل کوجوازبناکر چائے کی پتی کے نرخ بڑھادئے،چائے کی پتی کا900گرام کاپیک 1650روپےسے بڑھ کر1800 روپے پرپہنچ گیا۔
ضرور پڑھیں:اسرائیل نے نامور فلسطینی سائنسدان سفیان طیبہ کو بھی شہید کردیا
چائے کی پتی کا400گرام کاپیک 100روپےاضافہ سے 900 روپے کاہوگیا،چائے کی پتی کا380گرام کاپیک 30روپےمہنگاہوکر380روپے کاہوگیا۔