مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے: وزارت خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی۔
وزارت خزانہ کی جاری کردہ ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح 25.5 سے 26.5 فیصد تک رہ سکتی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ماہانہ مہنگائی پر نہیں پڑے گا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہفتہ وار مہنگائی پر آچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے چائے کا کپ بھی بھاری پڑ گیا
وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہورہی ہے، مقامی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، توانائی سیکٹر میں پیداواری لاگت کو کم کیا جا رہا ہے، ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کیا جا رہا ہے، سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے بجٹ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں درآمدات اور برآمدات سے متعلق بتایا گیا کہ جولائی سے اکتوبر تک ترسیلات زر میں 13.3 فیصد کمی ہوئی ہے، جولائی سے اکتوبر تک برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران ملکی درآمدات میں 20.1 فیصد کمی ہوئی ہے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، چار ماہ میں نان ٹیکس آمدن میں 114.7 فیصد اضافہ ہوا، 4 ماہ میں بجٹ خسارہ 17.6 فیصد بڑھا ہے۔