پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دے دی

Dec 03, 2023 | 18:52:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی ملی ہے جس میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مذموم کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔

اقوام متحدہ میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر کیلئے ہونے والے الیکشن میں بھارت نے پاکستان کو رکن منتخب نہ ہونے دینے کیلئے ایڑی چوڑی زور لگایا تھا۔

تاہم بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور پاکستان 154 ووٹس لے کر 2023-2027 کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔

علاوہ ازیں  یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے عہدے کیلئے ہونے والے الیکشن میں بھی پاکستان نے 58 میں سے 38 ووٹ حاصل کرکے انتخاب جیت لیا جبکہ بھارت کو صرف 18 ووٹ ملے تھے۔

پاکستان اب دو سال کیلئے یونیسکو کا وائس چیئرمین بن گیا۔

یہ بھی پڑھیے: چینی ائیرلائن کا لاہور کیلئے ہفتہ وار 3 پروازوں کے آغاز کا فیصلہ

خیال رہے کہ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے طور پر پاکستان کا انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔ یہ عہدہ یونیسکو کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔ پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر عالمی سطح پر وکالت اور تعاون کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت پاکستان کو اپنے سفارتی تعلقات کو بڑھانے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گی۔

یہ کامیابی ملک کیلئے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

مزیدخبریں