(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان زخمی ہو گئے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیشنل ٹی 20 کپ جاری ہے، پنڈی کے کپتان شاداب خان زخمی ہو گئے،دوران پریکٹس پاؤں مڑنے سے شاداب خان زخمی ہوگئے، شاداب خان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،گراؤنڈ میں سٹریچر نہ ہونے پر ساتھی کھلاڑی کمر پر بٹھا کر گراؤنڈسے باہر لائے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کیخلاف ایک اور مقدمہ درج، الزام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے