(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا جہاں سائلین نے ایف آئی آر اندراج میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سائلین کی ان شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے فرنٹ ڈیسک پر شہریو ں کی درخواستوں پر کارروائی کاجائزہ لیا اور حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے بغیر لائسنس حوالات میں بند نوجوانوں کو قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات، سیاحت و باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
دورے کے موقع پر تھانے میں موجود خواتین اور مردوں نے بار بار چکر لگانے کے باوجود ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے کے بارے میں شکایات کیں جس پر وزیراعلیٰ نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری طور پر طلب کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر فوری درج ہونی چاہئیں تاکہ انصاف کی فوری فراہمی کویقینی بنایا جائے۔