(ویب ڈیسک)جنوبی فلپائن میں کیتھولک اجتماع میں دھماکے سے چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو پولیس چیف ایلن نوبلزا نے بتایا کہ دھماکا شہر مراوی میں منڈانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے جمنازیم میں ہوا ہے، جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔منڈانا اسٹیٹ یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کلاسز معطل اور کیمپس میں مزید سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے احمقانہ اور انتہائی گھنانی کارروائی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور بری طرح پھنس گئے، پرسنل سیکرٹری نے زبان کھول دی