عمران خان نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کےحوالے کردی، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بیرسٹر گوہر خان کی بطور چیئرمین پی ٹی آئی تقرری پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے لکھا کہ تحریک انصاف کے نئے چیئرمین (بیرسٹر گوہر خان) کے 2008ء سے 2022ء تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے، 2022ء میں بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی میں آئے۔
خواجہ آصف نے قائد پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایک سال کے اندر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آصف زرداری کا تراشہ ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دی اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کردیا۔
تحریک انصاف کے نئے چئیرمین کے2008-2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے ۔ 2022 میں PTIمیں آۓ۔ایک سال کے اندر عمران خان کو زرداری صاحب کا تراشہ ھیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دی۔ اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔ اپنی غیر حاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ… pic.twitter.com/siV5nFhtWO
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 3, 2023
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اپنی غیرحاضری میں اپنے پرانے ساتھیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیے ہوں اس کیلئے دوسروں پر اعتبار مشکل ہوتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر مزید کہا کہ بہرحال پی ٹی آئی کے لیڈروں اور کارکنوں کیلئے کوئی شرم کوئی حیاء کا مقام ہے یا ڈوب مرنے کا مقام ہے۔