(اشرف خان)کراچی کی تمام چھوٹی اور بڑی صنعتیں آج بند رہیں گی،گیس کی قیمتوں پر احتجاج پر آج ایکسپورٹ کے یونٹ بھی بند رہیں گے۔
شہر کی ساتوں ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور بجلی کے اضافی استعمال کے نرخوں میں کمی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر آج ہڑتال رہے گی،شہر بھر کے تمام انڈسٹریل زون میں ہڑتال کے بینرز لگا دیئے گئے۔
صنعت کار نے کہاکہ فیکٹریوں میں ڈاﺅن سائزنگ شروع ہوگئی ہے،فیکٹری مالکان کچھ بھی یونٹ چلا نہیں پارہے ہیں،جاوید بلوانی نے کہاکہ فیکٹریز مالکان نئے آرڈرز حاصل نہیں کررہے ہیں۔
سائیٹ ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ کراچی چیمبر اور سائیٹ ایسوی ایشن کی جانب سے مرکزی احتجاج بارہ بجے سائیٹ ایسوی ایشن میں کیا جائیگا،کورنگی،لانڈھی،نارتھ کراچی ،بن قاسم ،فیڈرل بی ایریا تمام ایسوسی ایشن میں احتجاج اور کاروبار بند رہے گا۔
جاوید بلوانی نے کہاکہ پہلے ایک دن کی ہڑتال کریں گے پھر اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے،نوری آباد لسبیلہ بلوچستان کی صنعتیں بند ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی