دوسرا ٹی 20،سفیان کی تباہ کن بائولنگ، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

Dec 03, 2024 | 09:03:AM
 دوسرا ٹی 20،سفیان کی تباہ کن بائولنگ، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں سفیان مقیم کی تباہ کن بائولنگ ،زمبابوے  کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور پوری ٹیم 13 ویں اوور میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اوپنر برنٹ سب سے زیادہ 21 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ عباس آفریدی نے 2 ، سلمان آغا، حارث اور ابرار نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف بغیر نقصان چھٹے اوور میں حاصل کر لیا۔ عمر یوسف 22 ،صائم ایوب36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔دوسرے ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا ، صائم ایوب ، عمیربن یوسف ، عثمان خان ، طیب طاہر ،عرفان خان ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔  قومی ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی20 میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔