راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

Dec 03, 2024 | 09:24:AM

 ( ویب ڈیسک)راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بناتے ہوئے 102 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

منصوںے کا فیصلہ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 25 اکتوبر کو ہونے والی  39ویں میٹنگ میں کیاگیا. 

پنجاب حکومت نے 2024/25 کے لیے  منصوبے کی تکمیل کے لئے ایڈمنسٹریٹو منظوری دی جس کی تکمیل کی مدت نومبر 2025 رکھی گئی ہے۔ یہ منصوبہ 84 کلو میٹر ایریا کو کور کرے گا اور اس کے 10 روٹ ہوں گے۔

الیکٹرک بس سروس پروجیکٹ کی مالیت 7 ارب سے زائد ہے  جب کہ حکومت پنجاب نے 4.7 بلین روپے جاری کردیئے۔ 

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔ بسوں کا پروجیکٹ فصائی آلودگی کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں