تیزہواؤں کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی آلودگی کا وبال برقرار، شہریوں کا سانس لینا بھی محال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کی نوید سنادی جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونے کی پیش گوئی کردی جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے علاقے ملتان، لودھراں اور خوشاب میں بارشڈیرہ مراد جمالی کے گردونواح کے علاقوں میں بارش کے ساتھ سردی بڑھ گئی۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 29 نومبر سے بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم آج صبح صوبے سے نکل گیا۔اس سسٹم کے تحت سبی، کوہلو ،با رکھان، کوئٹہ، چمن، خضدار، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی، بو لان، جعفر آباد، ژوب اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کاعالمی دن منایا جا رہا ہے
اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جس کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی آلودگی کا وبال برقرار رہا، شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہوگیا۔
باغوں کا شہر فضائی آلودگی میں دنیا میں پھر سرفہرست آگیا، اے کیو آئی 267 ریکارڈ کیا گیا، کراچی 194 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا میں تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا، فیصل آباد 270، ملتان کا اے کیو آئی 258 ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد 167، پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 110 ہو گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرا نمبر رہا جس کا اے کیو آئی 244 ریکارڈ کیا گیا۔