سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 4ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا 

Dec 03, 2024 | 09:58:AM
سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 4ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 4ہزار 316 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

منگل کو مارکیٹ میں 603پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا جس سے 100 انڈیکس 103878 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا,پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال نے  گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا جس کے بعد کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ 

مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہنے سے انڈیکس میں 759 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس نے 1لاکھ 4ہزار پوائنٹس کا ایک اور سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

اس کے بعد 100 انڈیکس میں 851 پوائنٹس اور پھر 1086پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر 104361 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔