نرگس فخری کی بہن کوپولیس نےدوہرےقتل کےجرم میں گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم راک سٹار میں رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دینے والی اداکارہ نرگس فخری کی بہن کو پولیس نے دوہرے قتل کے جرم میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 دسمبر کی صبح نیویارک میں پیش آیا جب 43 سالہ عالیہ فخری 2 منزلہ گیراج کے باہر پہنچیں اور زور زور سے چیخی چلائیں کہ آج تم سب کا آخری دن ہے، تم سب مرو گے۔
اس دوران پڑوسی شور شرابا سن کر گھروں سے باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ گھر بری طرح آگ کی لپیٹ میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق عالیہ کا سابق بوائے فرینڈ 35 سالہ جیکب اور اس کی 33 سالہ خاتون دوست ایٹین اوپر والی منزل میں سورہے تھے، آگ بجھانے کے بعد دونوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا، دونوں کی موت گھر میں دھواں بھر جانے اور جھلسنے سے ہوئی۔
اداکارہ کی بہن عالیہ فخری کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب نرگس فخری کا تاحال اس واقعہ پر کسی قسم کا ردعمل نہیں آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس اور عالیہ کی والدہ نے یہ ماننے سے انکار کردیا ہے کہ ان کی بیٹی اس نوعیت کا جرم کرسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے جیکب کی ماں نے اپنے بیان میں بتایا کہ عالیہ جیکب سے دوبارہ اپنے تعلقات بحال کرنا چاہتی تھی لیکن جیکب اس کے لیے رضامند نہیں تھا۔
جیکب کی والدہ کے مطابق ان کا بیٹا اب ایٹین کے ساتھ تھا اور وہ دونوں خوش تھے، عالیہ نے یہ انتہائی قدم جلن اور حسد میں اٹھایا۔