چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ جے شاہ کیلئے چیلنج، براڈ کاسٹرز کا دباؤ بھی بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی حکومت کو آمادہ کرنا آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کی میزبانی کا معاملہ ابھی تک لٹکا ہے اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان کو بھارتی بورڈ نے حکومتی مشاورت کے بعد ہاں یا ناں میں جواب دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپنئز ٹرافی:ہم نہیں تو تم بھی نہیں،پاکستان ڈٹ گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مؤقف کی وجہ سے آئی سی سی کو اپنے فنانشل ماڈل کی فکر ستا رہی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاخیری حربوں نے آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب جے شاہ اب کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین بن چکے ہیں اورچیمپئنز ٹرافی کا معاملہ جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے کیونکہ انہیں بھارتی حکومت کو شراکتی معاہدے پر آمادہ کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کا دباؤ بھی مزید بڑھ گیا ہے اور ایونٹ کی منصوبہ بندی کے لیے براڈر کاسٹرز نے 5 دسمبرکو اجلاس بلا رکھا ہے جس میں شیڈول پر ہر صورت بات ہونی ہے۔