صدف صدیقی نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

Dec 03, 2024 | 11:43:AM

(ویب ڈیسک)اولمپیئن صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کا کوچنگ کورس مکمل کرنیوالی آرمی کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

  کوچنگ کورس کے حوالے گریجویشن تقریب ہنگری یونیورسٹی میں ہوئی، کورس میں 17 ممالک کے 19 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

صدف صدیقی قومی ایونٹس میں پاک فوج کی نماٸندگی کرتی ہیں اور اولمپک گیمز، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز، سیف گیمز سمیت دیگر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

صدف صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) اور آرمی کی بھرپور سپورٹ پر مشکور ہوں، کوچنگ کورس کرنے سے جدید کوچنگ طریقہ کار سیکھنے میں مدد ملی ہے۔ یہاں سے ملنے والی ایجوکیشن کے ذریعے پاکستان اتھلیٹس کی پرفارفارمنس کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گی۔ 

 انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان نوجوان اتھلیٹس بھی میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کریں۔

مزیدخبریں