ٹک ٹاکر مریم فیصل کی بھی  نازیبا ویڈیوز سامنے آ گئی

Dec 03, 2024 | 11:53:AM
ٹک ٹاکر مریم فیصل کی بھی  نازیبا ویڈیوز سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا،کنول آفتاب، مناہل ملک، امشا رحمان، اور متھیرا کے بعد پاکستانی ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ طور پرذاتی ویڈیو لیک ہوگئی۔

مبینہ طور پر مریم فیصل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث اور قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں،مبینہ ویڈیو میں مریم فیصل اپنے پارٹنر کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھی جاسکتی ہیں لیکن مریم فیصل  نے عوامی طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کی صداقت کی تصدیق کی۔

مریم فیصل ٹک ٹاک پر مقبول ہیں جہاں ان کے لاکھوں فالورز ہیں وہ اپنے اکاؤنٹ پر مختلف قسم کے مواد جیسے ڈانس ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی ٹی وی کی میزبان متھیرا کی ایک اور نجی ویڈیو بھی لیک ہوئی تھی لیکن اس کی صداقت کی تصدیق نہیں ہو سکی، متھیرا نے کہا تھا کہ ان کے نام اور تصاویر کو جعلی مواد بنانے کیلئے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ مسئلہ مناہل ملک سے شروع ہوا جن کی مبینہ ویڈیوز لیک ہوئیں اور آن لائن بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیو ”جعلی“ ہے اور اس نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرائی۔

اس کے بعد ایک اور ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کی ایک نجی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اسے سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، اس الزام کے ساتھ کہ اس نے جان بوجھ کر توجہ دلانے کیلئے ویڈیو جاری کی تھی مگر  ٹک ٹاکرامشا رحمان نے کہا یہ جعلی ویڈیو ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر مریم فیصل ویڈیو لیک ہونے والی پاکستان میں پانچویں متاثرہ شخصیت ہیں۔