بابراعظم کی فارم بحال نہ ہوئی تو وائٹ بال ٹیم سےباہر کردیا جائے گا،شعیب اختر  

Dec 03, 2024 | 12:26:PM
 بابراعظم کی فارم بحال نہ ہوئی تو وائٹ بال ٹیم سےباہر کردیا جائے گا،شعیب اختر  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد ٹیم سے باہر کردے گی۔

 راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے  بھارتی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی موجودہ سلیکشن کمیٹی چیمپئینز ٹرافی تک بابراعظم کو موقع دے گی لیکن اگر انکی فارم بحال نہ ہوئی تو انہیں ڈراپ کردیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں اگر بابراعظم قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے تو انکی ٹی20 اور ون ڈے ٹیم سے نکالا جاسکتا ہے، وہ یقینی طور پر ایک سٹار ہیں لیکن نئی مینجمنٹ ٹیم میں جارحانہ کھیل کی صلاحیت کو پروان چڑھانا چاہتی ہےاگر بابر ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنا گیم بدلنے کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں۔