چیمپئنز ٹرافی،ہربھجن سنگھ پھر زہر اگلنےلگے،پاکستان پر تنقید

Dec 03, 2024 | 12:48:PM
 چیمپئنز ٹرافی،ہربھجن سنگھ پھر زہر اگلنےلگے،پاکستان پر تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان مخالف بیان بازی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ  پھر زہر اگلنے لگے، چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان پر ہی تنقید کر ڈالی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو سخت گیر مؤقف اختیار کیا ہے جس پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے بھارت نہ آنے سے کوئی فرق پڑے گا؟

ایک انٹرویو میں سابق بھارتی سپنر نے کہا کہ آپ بھارت مت آئیے کوئی بات نہیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے نہ آنے سے بھارت میں جو ٹورنامنٹ ہو رہا ہے اس سے فرق پڑ رہا ہے تو آپ کی سوچ ہے، آپ بھارت نہ آئیں، آپ کے پاس انتخاب ہے لیکن وہ پسند بھارتی ٹیم کے پاس بھی موجود ہے، بھارتی کھلاڑی دبئی اور ابوظبی میں کھیلنے کو تیار ہیں۔

 ہربھجن کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل میں ٹورنامنٹ کرائیں، شائقین کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، بھارت پاکستان کے میچ ویسے ہی کم اور گنے چنے ہوتے ہیں، اگر آپ نے اس میں تنازع ڈالنا ہے تو بھی میچ کہاں ہوگا، یہ جو میچ ہو رہا ہے اسے ہونے دیں۔

سابق اسپنر نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد لازمی ہونا چاہئیے، اس انا میں نہیں آنا چاہیے کہ نہیں آؤ گے تو یہ نہیں ہوگا، ہائبرڈ ماڈل میں کھیلیں، اگر آپ ان میں بھی گڑبڑ کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ ٹورنامنٹ کیسے ہوگا۔