فیک نیوز پھیلانے والوں کیلئے سخت سزائیں، سائبر کرائم بل کی شقیں منظر عام پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے فیک نیوز پھیلانے والوں کے لیے سخت سزائیں تجویز کردیں،سائبر کرائم ترمیمی بل کی شقیں منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ترمیمی بل کے ابتدائی مسودہ میں فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کے ابتدائی مسودہ کے مطابق ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا پر مواد بلاک یا ہٹانے کا اختیار دیا جائے گا اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایپل پر ملازمین کی غیر قانونی نگرانی کا الزام
علاوہ ازیں مذکورہ اتھارٹی ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے مواد کو بھی ہٹانے کا اختیار ہوگا۔
اتھارٹی میں ایک چیئرمین اور 6 اراکین شامل ہوں گے۔ اتھارٹی کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کی جا سکے گی۔
یہ بل حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل حقوق اور معلومات کی حفاظت کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔