پاکستان کی بھارت کیخلاف بڑی جیت
امیر عبداللہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
بھارت پاکستان آنے سے نہیں اپنی شکست سے ڈرتا ہے لیکن جو ہار جہاں لکھی ہوتی ہے مل جاتی ہے ، چیمپئنزٹرافی میں تو ابھی دن ہیں لیکن بھارتی عوام نے ابھی سے ہی بھارت کی شکست کا مزا چکھ لیا ہے جی ہاں میں بات کر رہا ہوں ایشیا کپ انڈر 19 دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں انعقاد ہوا ایشیا کپ انڈر 19 کی ٹیموں میں سب سے پہلے پاکستان، انڈیا، نیپال،جاپان ،بنگلہ دیش شامل ہیں، پاکستان بمقابلہ بھارت کھیلا گیا میچ دبئی انٹرنیشنل میں پاکستان نے 43 رن سے میچ جیتا اور بھارت کو شکست تھی، پاکستانی سکواڈ میں شامل شاہزیب خان، علی رضا،عثمان خان عبدالسبحان سعد بیخ فہیم الحق، محمد رضوان اللہ، نظیر احمد ،عمر زیب ہارون اشد فرحان یوسف بات کی جائے تو پاکستان بمقابلہ بھارت میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دی ۔
انڈر 19 ٹیم کو بھارت کا بڑا اپ سیٹ پاکستان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اوپنر عثمان خان اور شازیب خان نے 107 رنز کی وکٹ بھی شراکت قائم کی،شاہزیب خان نے 159 رنز 147 بالز میں کیے، شاہزیب خان نے انعان کو لیگ پر دو چھکے بہت ہی عمدہ مارے اور انہوں نے جارحانہ اور مایا ناز بلے بازی کی اور چھکے اور چوکوں کی برسات کر دی، چھکوں میں 10 چھکے اور 5 چوکے لگا ئے کہ بھارتی سورماؤں کے پسینے چھوٹ گئے، عثمان خان نے 60 رنز 94 بالز میں کی جس میں چھ چوکے شامل ہیں۔
گرین شرٹس نے پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ میں 50 اوورز میں بھارت کے خلاف 281 رنز بنائے بولنگ میں سبحان فاسٹ بولررائٹ ارم انہوں نے ایوش کو اف پہ گیند کر کے وکٹ حاصل کی سبحان نے ہانڈی کی وکٹ بھی میڈ وکٹ پر جاتی بال کو مارا اور کیچ ہو گیا ،علی رضا نے ویب اف کو لیفٹ سائیڈ بال کی بات جاتی گیند کو ٹچ کر کے نے پاکستان کو وکٹ دی اور ونش کی بھی وکٹ علی رضا نے باہر جاتی گیند سے سلپ پہ کیش سے وکٹ لی اسی طرح علی رضا نے گلی کی طرف بال کھلائی اور وکٹ حاصل کی سمرتھ ناگراج کی فہیم الحق نے سدھارتھ کو اف پہ بال کھلائی اور سیدھا فیلڈر کے پاس گئی اور کیچ کر لیا اسی طرح فہیم الحق نے کرن چورمولے کو انسائڈ ایج کر کے سیدھا بولڈ کر دیا ، نوید احمد خان نے بولڈ کیا نخل کمار کو اور سٹمپ کیا اسی طرح عثمان نے میڈ اون کی طرف کھلا کر محمد امان نے کیچ دیا اور اسی طرح ہمسایہ ملک انڈر 19 ایشیا کپ بھارت نے یہ ہدف کے تعاقب میں ناکام رہا ، بھارت کی پوری ٹیم 238 رن پر 47.1 اوور میں پوری ٹیم ڈھیر ہوگی سمارٹ نگاراج نے 10 اووروں میں 45 رن کھائے تین وکٹ لی یود گوہا نے 10 اوورز میں 40 رنز کھایا اور ایک وکٹ لی کرن شور میل نے 40 رنز کھائے ایک وکٹ لی ہارٹ ڈک نے 47 رنز کھائے بنایا سب سے زیادہ رنز کھائے چھ اووروں میں اور وکٹ نہ لے سکے بھارت کی جانب سے نکل کمار نے 67 رنز کیے 77 بالوں میں جس میں انہوں نے چھ چوکے لگائے اور تین چھکے لگائے اور انہوں نے بھارت کی کمان سنبھالنے کی کوشش کی ۔
ضرورپڑھیں:پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
بات کی جائے بیٹنگ کی تو بیٹنگ تو مایا ناز رہی بیٹنگ کے ساتھ نہ صرف بیٹنگ اچھی رہی بلکہ بولنگ بھی بڑی کمال رہی، بولنگ میں علی رضا نو اووروں میں ایک میڈن اور 36 رنز دیے تین وکٹیں لی، امر سبحان 9 اہ ایک اوور میں دو میڈن کیے 46 رنز دیے اور دو وکٹیں لیں،فہیم الحق نے آٹھ اوور کیے ایک میڈن کیا، 41 رن دیے دو وکٹیں نوید احمد نے ایک،عثمان خان نے ایک وکٹ لی، اسی طرح پاکستان یہ مقابلہ بھارت کے خلاف جیت گیا ،پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹیم کو جیت پر مبارکباد بھی دی ہے، اس میچ میں مین آف دا میچ شازیب خان رہے اور اسی طرح پاکستان یہ میچ اپنے حریف بھارت کے خلاف جیت گیا۔دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے کہ نہیں ؟ ویسے پاکستان اپنا آخری میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گا جس مین کامیابی یقینی نا بھی سہی لیکن 80 فیصد ضرور ہے اور یوں پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلے گا ، امید ہے کہ ہمارے انڈر 19 کھلاڑی جو قومی کرکٹ ٹیم کا مستقبل ہیں شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔
نوٹ:بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ایڈیٹر