ای سی او اجلاس، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کےکلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران کے شہر مشہد میں منعقدہ ای سی او وزراء کونسل کا 28ویں اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کر دیئے۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے خطے میں ای سی او کے مثبت اقدام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا، چارٹر توانائی کے شعبے میں ای سی او کا ایک اہم اقدام ہے،چارٹر تبدیلی آب و ہوا سے نمٹنے میں جدید قابل تجدید صاف توانائی کے ذرائع کے لیے تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے،پائیدار توانائی کی ہموار منتقلی کے لیے علاقائی تعاون کو بڑھانے میں ایک پل کا کردار ادا کرنا شامل ہے،تمام اقوام متحدہ کے پائیدار توانائی کے فریم ورک میں علاقائی پائیدار توانائی کے مراکز کے عالمی نیٹ ورک میں تعاون کرنا بھی اس کا حصہ ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشہد میں ای سی او اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں جن میں سیکرٹری جنرل ای سی او ڈاکٹر اسد مجید سے ملاقات بھی شامل تھی، اس موقع پر فریقین نے خطے میں مختلف شعبہ جات میں ترقی و تعاون کے حوالے سے ای سی او کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اسحاق ڈار اور ڈاکٹر اسد مجید نے خطے میں تعاون تجارت اور باہمی روابط کے فروغ پر بات کی۔