حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع

Dec 03, 2024 | 17:28:PM
حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین  نے حج درخواست گزاروں کو خوشخبری سنا دی،درخواستوں کی وصولی میں   10 دسمبر تک توسیع کر دی۔ 

وزارت مذہبی امور نےعازمینِ حج کی درخواست پر حج داخلہ میں مشکلات کے باعث  7 دن کی توسیع کی ہے،حج درخواستوں کی وصولی میں   10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی جبکہ 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام  حج  درخواستیں اور سپانسرشپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام  حج درخواستیں  بھی کامیاب قراردے دیا گیا۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین  کا کہنا ہے تھا کہ کوٹہ سے زائد  درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں،ان کا کہناتھا کہ سپانسرشپ سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈاون لوڈ کر لیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماحول میں بہتری آتے ہی سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری