وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Dec 03, 2024 | 18:23:PM
وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ سعودی عرب  کیلئے ریاض پہنچ گئے.

ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبد العزیز نے وزیرِ اعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا. اس موقع پر پاکستان کے سعودیہ میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلی حکام بھی موجود تھے. وزیرِاطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:ایسےپرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ بند ہو جائے گا

وزیرِ اعظم سعودی عرب، فرانس، قزاقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے.

پاکستان ٹیلی ویژن وزیرِ اعظم کا خطاب نشر کرے گا.