اسلام آباد میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے دوران ڈیوٹی نہ کرنےوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)وفاقی پولیس کے اسلام آباد میں احتجاج اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے تمام فیلڈنگ آفیسرز کو احکامات جاری کر دیے،آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ملازمین کا ریکارڈ چیک کیا جائے،ڈیوٹی سے غیر حاضر اہلکاروں کی رپورٹ پیش کی جائے۔
غیر حاضر ملازمین کی عدم حاضری کی وجہ جانچ کر انکوئری مکمل کی جانے اور تمام آفیسرز آئندہ2روز میں تمام غیر حاضر اہلکاروں کی رپورٹ آئی جی آفس پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر