(احمد منصور)وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ترک سفیر عرفان نذیروگلو کی ملاقات، خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی تعاون پاک ترک تعلقات کا اہم پہلو ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع اور ترک سفیر نےوزیر دفاع و دفاعی پیداور خواجہ آصف سے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ عقیدے، ثقافت، اقدار، تہذیب، تاریخی روابط، باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی مثالی تعلقات ہیں
وزیر دفاع نے متعدد عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیے کی بھرپور حمایت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ بڑھتا ہوا دفاعی تعاون پاک ترک تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے۔
مزید پڑھیں:ماحول میں بہتری آتے ہی سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری