بہاولپور میں المناک واقعہ،گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

Dec 03, 2024 | 20:49:PM
بہاولپور میں المناک واقعہ،گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمود ظہیر) بہاولپور میں المناک واقعہ،  گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ، قتل ہونیوالوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل، پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں میاں بیوی اور تین بیٹوں کو گھر میں قتل کر دیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق پانچوں افراد کو فائرنگ سے قتل کیا گیا ، مقتول بچوں کی عمریں 15، 13 اور 9سال ہے جبکہ ایک5 سال کی بچی بے ہوشی کی حالت میں ملی،واقعہ گزشتہ رات کا ہے۔

مزید پڑھیں:روسی اداکارہ کو سمندری لہر کھینچ لے گئی، آخری لمحات کی ویڈیو وائرل

 فرانزک ٹیموں نے ابتدائی تحقیق مکمل کرلی،  میتوں کو وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، میتوں میں 40 سالہ کاشف بلوچ اور 36 سالہ عروج ، پندرہ سالہ جہانزیب تیرہ سالہ عبداللہ اور نو سالہ عبد الوہاب شامل ہیں دوسری طرف پولیس نے قتل ہونے سے بچ جانے والی پانچ سالہ تسمیہ لواحقین کے حوالے کر دی ۔