چیمپیئنز ٹرافی کے ڈیڈ لاک پر جیت پاکستان کی ہو گی، پی سی بی پر امید 

Dec 03, 2024 | 21:12:PM
چیمپیئنز ٹرافی کے ڈیڈ لاک پر جیت پاکستان کی ہو گی، پی سی بی پر امید 
کیپشن: پی سی بی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈپرامید ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے ڈیڈ لاک پر جیت پاکستان کی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ملتوی ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں،چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد فروری میں ہو گا، چیمپئنز ٹرافی پر کل تک اہم فیصلہ ہونے کا امکان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تمام خدشات اس ہفتے ختم ہو جائینگے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان مثبت پیش رفت ہوئی ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی سمیت آئندہ تین سال کیلئے پارٹنر شپ فارمولے کی تجویز دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہائبرڈ ماڈل کے تحت نہ کھیلنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپنر سفیان مقیم نے ٹی 20بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا