پاکستان، جاپان کو ہرا کر مسلسل دوسری مرتبہ جونیئر ایشین ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان جونیئرہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم مسلسل دوسری بار جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔
عمان میں جاری ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی جبکہ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے گول کرکے برتری دلائی۔ تاہم تین منٹ بعد ہی جاپان کے تانکا توباشا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
ہاف ٹائم تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ تیسرے کواٹر کے دوران 38ویں منٹ میں علی بشارت نے گول کرکے پھر قومی ٹیم کو برتری دلائی لیکن اس بار جاپان کے یاماناکا نے گول کرکے مقابلہ پھر 2-2 کردیا۔
مزید پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
چوتھے اور آخری کوراٹر میں کپتان حنان شاہد نے خوبصورت فیلڈ گول کرکے ایک گول کی سبقت حاصل کی۔ 52ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی سٹروک ملا جس پر سفیان خان نے گول کرکے مقابلہ 2-4 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں سفیان خان کا یہ دسواں گول تھا۔ پاکستان نے گزشتہ سال بھی فائنل کھیل کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔